عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں کشمیر پولیس کے ایک 23 سالہ سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) نے پیر کو کٹھوعہ ضلع میں مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ایس پی او اویناش شرما ہیرا نگر سیکٹر میں سرحدی پولیس چوکی سانیال میں سنتری ڈیوٹی پر تھے جب انہوں نے دوپہر 1.45 بجے کے قریب خود کو گردن میں گولی مار لی۔عہدیدار نے بتایا کہ سانیال گاؤں کے رہائشی شرما کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور بعد میں اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتا ل بھیج دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ شرما کے انتہائی قدم کے پیچھے کا مقصد فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا تاہم کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔عہدیدار نے کہا کہ قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد لاش آخری رسوم کی ادائیگی کیلئے ورثاء کے سپرد کردی گئی ہے۔