کٹرہ //ہوٹل ایسوسی ایشن کٹرہ اور پی ایچ ڈی چیمبر آف کا مرس کا ایک وفد صحت عامہ اور آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے سیکرٹری فاروق احمد شاہ سے ملاقی ہوا ۔وفد نے کٹرہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کی شکایت کرتے ہوئے کہاکہ کٹرہ میں ہوٹل مالکان کیلئے الگ سے بغیر خلل کے پانی کی سپلائی فراہم کی جائے ۔اپنے خطاب میں ہوٹل ایسوسی ایشن کٹرہ اور پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس کے چیئر مین راکیش وزیر نے کہا کہ کٹرہ میں ملک کے ہر ایک کونے سے یاتریوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے جن کیلئے بغیر کسی رکائوٹ کے پانی کی سپلائی فراہم کرنا اشد ضروری ہے تاکہ ان کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔شیام لعل کیسر نے بولتے ہوئے کہاکہ یاتریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کر نا چاہیے ۔ وفد کی مانگوں کو بغور سننے کے بعد فاروق شاہ نے ان کو یقین دلایا کہ ان کی جائیز مانگوں بالخصوص بغیر کسی رکائوٹ کے پانی کی سپلائی کو فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا ئے جائینگے ۔اس میٹنگ میں چیف انجینئر محکمہ پی ایچ ای جموں ،ایگزیکٹو انجینئر کے علا وہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔