جموں//سابقہ نائب وزیر اعلیٰ و بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر کویندر گپتانے پارٹی کے امیدوار کے حق میں انتخابی مہم میں شدت لا کر حلقہ گاندھی نگر کا دورہ کیا۔ا ن کے ہمراہ بلدیو بلوریہ ، ایس ہردیو سنگھ ،بھارت بھوشن ، دلبیر سنگھ ،شارداکماری،سورج رانا بھی تھے۔گپتا نے ستواری، کنٹونمنٹ وارڈ نمبر1، ماڈل ٹائون ،نئی بستی، جیون نگر، ڈگیانہ، سنجے نگر،راجیو نگر اور نانک نگر میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ لوگوں نے دوبارہ بی جے پی کو ووٹ دیکر قومی سطح پر بی جے پی کو مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی اور پی ڈی پی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان پارٹیوں نے لوگوں کو یونہی لے رکھا ہے اور انکے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دوسری پارٹیوں کی طرح اقتدار کے بھوکے نہیں ہیں ،جو اس بات سے عیاں ہے کہ ہم نے پی ڈی پی سے اپنی حمایت واپس لی۔انہوں نے کہا کہ گرونر راج میں ہم ائیمز کے لئے اراضی حاصل کرنے ،رنگ روڈ کا کام شروع کرنے ،جموں ۔اکھنور چار گلیار بنانے اور دیگ رپروجیکٹوں پر کام شروع کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ انہیں انکی کام پر ووٹ دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ لوگ ہمارے کام کا گذشتہ سرکاروں کے کام کے ساتھ موازنہ کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ بی جے پی نے 5سال کی مدت کے دوران بہت کام کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو رشوت خوری ،فیصلہ عمالنے میں ناکام رہنے اور اچھی سرکار دینے میں ناکام رہنے پر اکھاڑ پھینکا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی مدعا نہیں ہے جسکی وجہ سے وہ بوکھلاہٹ میں قوم دشمن عناصر اور پاکستان کی خوشنودی کرنے سے بھی ہچکچاہٹ نہیں کرتے ہیں ۔انہوںنے ووٹرون سے اپوزیشن پارٹیوں کو سبق سکھانے کے لئے بی جے پی کے حق میں بھاری تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔