کویت//کویت میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر پابندی مزید سخت کرتے ہوئے غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔کویت میں آج سے کسی بھی غیرملکی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ سفارتی مشن ،سفارتکاروں، طبی عملہ کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ پابندیوں کے حوالے سے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے ساتھ ویکسی نیشن مہم بھی جاری رہے گی۔حکومتی اور نیم حکومتی اداروں میں ملازمین کی حاضری مزید کم کرکے 30 فیصد کر دی گئی ہے ادھر سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ مملکت میں متعلقہ اتھارٹی کے ذریعے سخت اقدامات نافذ کیے جا سکتے ہیں۔