سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کل پہلگام میں جواہر انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ اینڈ ونٹر اسپورٹس میںکوہ پیمائی کیلئے بریگیڈیئرایس ایس کہلون مصنوعی دیوارکا افتتاح کیا۔شمالی ہندوستان میں IFSC معیاری کھیل کیلئے دیوار کی تعمیر کے لیے JIM&WS کو پہلا ادارہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مصنوعی دیوار نہ صرف یوٹی کے ایتھلیٹس کو پورا کرے گی بلکہ اس میں دیگر ریاستوں سے آنے والے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لیے کافی انتظامات ہوں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوٹی انتظامیہ جموں و کشمیر میں کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کو مسلسل فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹ کلائمبنگ وال کی تعمیر سے تربیتی معیارات میں ایک نئی جہت کا اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ خطے میں ایڈونچر ٹورازم کو بھی فروغ ملا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ نے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے 'ہر روز کھیل، سب کے لیے کھیل' مہم شروع کی ہے۔، انہوں نے مزید کہا "اس سال ہم کم از کم 17 لاکھ نوجوانوں کویوٹی میں کھیلوں کے مختلف شعبوں سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں"۔کولگام کے محفوظ الٰہی حجام اور کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال خانجنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر کے تاریخ رقم کی، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان کی جرات مندانہ مہم نے پورے جموں و کشمیر کو سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور یہ یو ٹی کے نوجوانوں کو کوہ پیمائی، مہم جوئی اور سرمائی کھیلوں کو کیریئر کے طور پر اپنانے کی ترغیب دے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کی کوہ پیمائی کے میدان میں 38 سال کی ایک بھرپور تاریخ ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے نوجوانوں کو ان ایڈونچر اسپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب ملے گی اور یوٹی مستقبل میں ایسے کھلاڑی پیدا کرے گا ۔اس سال فروری میں گلمرگ میں منعقدہ سرمائی کھیلوں کو یاد کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے اعلان کیا کہ سرمائی کھیلوں کا اگلا ایڈیشن چند مہینوں میں اسی شان کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔