کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کی کئی پنچایتوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کی معمول کی زندگی متاثر ہورہی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ آب رسانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی لاپرواہی مکینوں کی مصیبت کا باعث بن رہی ہے ۔پنچایت حلقہ کوٹرنکہ کے موڑا کلیاں کے عام لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی عرصہ سے گائوں میں پانی کی سپلائی بند ہے لیکن محکمہ کے ملازمین و آفیسران عوامی مشکلات کو یکسر نظر انداز کر کے اپنی ڈیوٹی دفتر تک ہی محدود رکھ کر تنخواہ لے رہے ہیں ۔پنچایتی اراکین نے بتایا کہ پانی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے محکمہ جل شکتی کیساتھ ساتھ مقامی نتظامیہ سے بھی رجوع کرچکے ہیں لیکن محکمہ کی لاپرواہ مکینوں کیلئے مصیبت بن گئی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی سپلائی کرنے کیلئے محکمہ کے خستہ حال نظام کو ٹھیک کیا جائے ۔