راجوری//کوٹرنکہ کنڈی کی بجلی سپلائی مندر گالہ میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے متاثر رہی ۔ذرائع نے بتایاکہ مندر گالہ میں تکنیکی خرابی کے باعث راجوری۔کوٹرنکہ بجلی لائن متاثر رہی جس کے باعث پورے کوٹرنکہ سب ڈیویژن میں بجلی سپلائی نہیں ہوسکی ۔اے ڈی سی کوٹرنکہ محمد شفیق نے بتایاکہ مندر گالہ میں خرابی آنے کی وجہ سے کچھ علاقوں کی سپلائی متاثر رہی ہے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ محکمہ کا عملہ کام پر لگاہواہے اور عوام کو محکمہ سے تعاون کرناچاہئے ۔