کوٹرنکہ //کوٹرنکہ پولیس نے ایس ایچ او منظوراحمدکوہلی کی قیادت میں مندرگالہ کے مقام پر ناکہ لگایا جہاں دوران تلاشی کمل سنگھ ولد جگدیب سنگھ ساکنہ ساکری کے قبضہ سے 52 فروٹیاں اور پانچ بوتلیں شراب برآمدہوئی جو کہ راجوری سے اپنے گاؤں ساکری میں لے جارہاتھا ۔ پولیس نے غیرقانونی شراب کوضبط کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔اس سلسلے میںایس ایچ او منظور کوہلی کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کی قیادت میں ڈرگس مخالف مہم چلائی جارہی ہے اسی کی ایک کڑی کے تحت ناکہ لگایاجہاں ایسے لوگ جوگاؤں میں غیرقاننوی طورپرشراب کا کاروبارکرتے ہیں جس سے آنے والی نسل کو نقصان ہوتاہے اور معصوم بچوں کو یہ بری عادت پڑجاتی ہے جس سے معاشرے کے اندر بگارپیداہوتاہے ۔