کوٹرنکہ // کوٹرنکہ میں رہبر تعلیم کے اساتذہ نے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبات پورے کرنے کی مانگ کی۔انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکاران کے ساتھ سوتیلا سلوک اختیار کررہی ہے۔اس دوران اساتذہ نے زونل ایجوکیشن آفیسر کوٹرنکہ کواپنے مطالبات پر مشتمل ای میمورنڈم پیش کیا۔انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی جو بازار سے ہوتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں پہنچی۔اساتذہ نے مطالبہ کیاکہ ان کی تنخواہیں ڈی لنک کرکے مرکز ی بجٹ سے ریاستی بجٹ کے ساتھ منسلک کی جائیں اور ان کے حق میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی قسط واگزار کی جائے۔ان کاکہناتھاکہ چھٹا تنخواہ کمیشن واگزار کیاگیاہے توپھر ساتواں کیوں نہیں کیاجارہا۔انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ حکومت کی طرف سے ناانصافی ناقابل برداشت ہے اوروہ اس پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔