سرینگر//کرونا ضوابط و رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں انتظامیہ نے778افراد کو جرمانہ کیا جبکہ7ایف آئی آر بھی درج کئے گئے۔اس دوران2کوچنگ سینٹروں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ کرونا وائرس کے پھیلائو پر قابو پانے کے بارے میں عوام کو حساس بنانے کی مسلسل کوششوں میں پولیس نے عوامی سطح پر متعدد آگاہی مہمیں شروع کی ہیں جبکہ مذہبی لیڈروں کے ساتھ بات چیت کے علاوہ ماسکوں کی تقسیم کی۔ پولیس نے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران رہنما خطوط و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں9افراد کو گرفتار کیا ہے ،جبکہ 7 ایف آئی آر درج کئے گئے۔پولیس نے اس دوران قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر 778 افراد سے ایک لاکھ94ہزار870روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کئے۔ کرونا رہنما اصولوںوقوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں جاری رہی۔ بارہمولہ میں ، دو کوچنگ مراکز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ معیاری عملیاتی طریقہ کارو رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے اور انہیں مقفل کیا گیا۔ کپواڑہ میں بڑے عوامی اجتماع میں سماجی فاصلہ نہ رکھنے اور ضوابط ورہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔لوگوں سے ایک بار پھر عوام سے تحفظ کے لئے معیاری عملیاتی طریقہ کار ورہنما خطوط /پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے کورونا وائرس پھیلانے کو روکنے میں تعاون دینے کی درخواست کی ہے۔