نئی دہلی// مہاراشٹر ، پنجاب ، مدھیہ پردیش اور کرناٹک سمیت ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔مہاراشٹر میں سب سے زائد 4924 فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، وہیں پنجاب میں 214 ، مدھیہ پردیش 148 اور کرناٹک میں 137 کیسز بڑھے ہیں۔ اسی طرح انڈومان اور نکوبار جزائر ، آندھرا پردیش ، چندی گڑھ ، دہلی ، گوا ، ہریانہ ، گجرات ، ہماچل پردیش ، جموں و کشمیر ، لکشدیپ ، منی پور ، ناگالینڈ ، اڈیشہ ، پڈوچیری ، راجستھان ، تلنگانہ اور تریپورہ میں بھی فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔