نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وائرس کی وبا کو ایک شدید چیلنج بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اکیلے اس سے نہیں لڑ سکتی اس لئے اسے ریاستی حکومتوں کو ساتھ لے کر شفافیت کے ساتھ اس کا سامنا کرناچاہئے اور حکمت عمل بناتے ہوئے لاک ڈاؤن کھولنا چاہئے ۔مسٹرگاندھی نے جمعہ کو یہاں ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ سے پریس کانفرنس سے خطا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی آج ملک میں جو حالت اس پر قابو پانے کے لئے اور آگے نکل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔یہ کام مرکزی حکومت اکیلے نہیں کرسکتی بلکہ اس کے لئے ریاستوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے ۔اس لڑائی کو وزیراعظم کے دفتر سے نہیں بلکہ ضلع سطح پر لے جاکر لڑنا ہوگا تب ہی اس پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔لاک ڈاؤن کھولنے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والی مزدوروں کے حقوق کو توجہ میں رکھتے ہوے اس پر غور کیا جانا چاہئے ۔لاک ڈاؤن کسی سویچ کی طرح نہیں ہے جسے جب چاہے تب لگائیں۔