سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 45ہزار 753افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 23سفر کرنے والوں سمیت 1718افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 94ہزار78ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 24افراد وائرس سے فوت ہوگئے، اس طرح متوفین کی مجموعی تعداد 3963تک پہنچ گئی ہے۔نئے مثبت آنے والے 1718افراد میں سے 585جموں جبکہ 1133کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 1133افراد میں 10بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 1123مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر میں متاثر ہونے والے1133افراد میں سرینگر میں320، بارہمولہ میں102، بڈگام میں137، پلوامہ میں158، کپوارہ میں90، اننت ناگ میں103، بانڈی پورہ میں62، گاندربل میں53، کولگام میں81اور شوپیان میں27فراد متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد181133ہوگئی ہے۔اس دوران مزید17افرادکورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدراسپتال میں3، سکمز بمنہ میں1، سکمز صورہ میں1،ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں1،سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں 1، جی بی پنتھ اسپتال میں 1، سی ایچ سی کپوار میں ایک،جی ایم سی اننت ناگ میں 4، جی ایم سی بارہمولہ میں 1 اور ضلع اسپتال کولگام میں ایک فوت ہوا ہے۔ کشمیر میں کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2031ہوگئی ہے۔جموں صوبے میںبدھ کو585فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے13بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ572افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے572متاثرین میں جموں میں169، ادھمپور میں57، راجوری میں75، ڈوڈہ میں302، کٹھوعہ میں25، سانبہ میں41 کشتواڑ میں33، پونچھ میں64، رام بن میں49اور ریاسی میں22افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد112945ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید7افراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں1،جی ایم سی راجوری میں2،جی ایم سی کٹھوعہ میں3،ایم ایچ ستواری میں ایک اور 2جموں میں فوت ہوئے ہیں۔