رام بن //محکمہ انڈین سسٹم آف میڈی سن نے جمعہ کو گورنامنٹ ہائر سکینڈی سکول رام بن کے طلباء کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر کویڈ انفکشن کے پھلائو پر قابو پانے کے اقدامات کے باہر میں حساس کر دیا ۔اس دوران طلاب میں دوائیاں اور دیگر ضروری ساز وسامان بھی تقسیم کیا گیا ۔ایوش کے ماہر ڈاکٹر مسعود زرگر نے کویڈ 19کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور اس کی روکتھام کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی ۔انہوں نے طلاب کو آگاہ کیا کہ وہ لوگوں کو کویڈ 19 ویکسی نیشن کی اہمت کے بارے میں آگاہ کریں۔انہوں نے لوگوں کو ورزش ، یوگا اور دیگر صحتمند طریقوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور ساتھ میں کویڈ 19کے پھلائو سے بچنے کیلئے تمام خفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں ، دوری بنائے رکھیں ، ہاتھ سابن اور سینی ٹائزر سے دھوئیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے احتیاط برتنے سے ہی اس مہلک بیماری پرقابو پایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ طلباء کی جانب سے اس حوالے سے آگاہی پھلائی جائے گئی اور اس سے اس کی روکتھام ممکن بن جائے گی ۔