سرینگر // جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 43ہزار755ٹیسٹ کئے گئے جن میں 715افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 8ہزار 726تک پہنچ گئی۔ اس دوران مزید 10افراد وائرس سے فوت ہوگئے متوفین کی مجموعی تعداد 4200کا ہندسہ پار کرکے 4205ہوگئی ہے۔ منگل کو جموں و کشمیر میں 9سفر کرنے والوںکی رپورٹ بھی مثبت آئی۔نئے معاملات میں 218جموں جبکہ 497کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 497متاثرین میں 5بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 492افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر کے497متاثرین میں سرینگر میں132، بارہمولہ میں55، بڈگام میں63، پلوامہ میں58، کپوارہ میں65، اننت ناگ میں36، بانڈی پورہ میں27،گاندربل میں25،کولگام میں31 اور شوپیان میں صرف5متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ91ہزار355ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید4فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں ضلع اسپتال پلوامہ میں ایک, صدر اسپتال میں 1،سی ایچ سی کپوارہ میں 1 اور سی ایچ سی سوپور میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2158ہوگئی ہے۔ جموں میںمنگل کو218فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے4بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ214فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے218متاثرین میں جموں میں22، ادھمپور میں13، راجوری میں49، ڈوڈہ میں31، کٹھوعہ میں15، سانبہ میں5کشتواڑ میں19، پونچھ میں34 رام بن میں16اور ریاسی میں14افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد191355ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید5فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی ڈوڈہ میں 2اورجی ایم سی راجوری میں 2، ضلع اسپتال ریاسی میں ایک اور1 افراد فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2047ہوگئی ہے۔
۔15دنوں کے دوران فعال کیسوں میں20ہزار سے زائد کی کمی
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 15دنوںکے دوران کورونا وائرس کے سرگرم معاملات میں 7فیصد کمی آئی ہے اورفعال کیسوں کی تعداد کم ہوکر 12407رہ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں یکم جون کو معاملات کی کل تعداد 33ہزار276تھی جو 15دنوں کے دوران 20ہزار869کیسوں کی کمی کے ساتھ 13ہزار 532ہوکر رہ گئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم جون کو جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 93ہزار 360تھی جن میں سرگرم معاملات کی تعداد 33ہزار 276 تھی اور اسطرح جموں و کشمیر میں یکم جون کو سرگرم معاملات کی تعداد 11.3فیصد تھی جو 15دنوں میں 20ہزار869کیسوں کی کمی کے ساتھ کم ہوکر 13ہزار 532رہ گئی ہے ۔ اسطرح 15دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں سرگرم معاملات کی تعداد 4.01فیصد رہ گئی ہے۔ سرینگر شہر میں یکم جون کو سرگرم معاملات کی تعداد 4057تھی جن میں 15دنوں کے اندر 2018معاملات کی کمی آئی ہے اور اسطرح سرگرم معاملات کی تعداد کم ہوکر 2039رہ گئی ہے۔ بارہمولہ ضلع میں سرگرم معاملات کی تعداد 2512تھی جو 15دنوں میں کم ہوکر 1045رہ گئی ہے اور اسطرح سرگرم کیسوں میں 1467کی کمی آئی ہے۔ بڈگام ضلع میں یکم جون سرگرم معاملات کی تعداد 2148تھی جو 1148کیسوں کی کمی کے ساتھ صرف1000معاملات رہ گئے ہیں۔ پلوامہ ضلع میں سرگرم معاملات کی تعداد 2226تھی جو964کیسوں کی کمی کے ساتھ 1262رہ گئی ہے۔ کپوارہ ضلع میں سرگرم کیسوں کی تعداد 1813تھی جو 981کیسوں کی کمی کے ساتھ 832رہ گئی ہے۔ اننت ناگ ضلع میں سرگرم کیسوں کی تعداد 3581تھی جو 2695سرگرم معاملات کی کمی کے ساتھ 886رہ گئی ہے۔ بانڈی پورہ میں سرگرم معاملات کی تعداد 850تھی جو 518کیسوں کی کمی کے ساتھ 332کیس رہ گئے ہیں۔ گاندربل ضلع میں سرگرم معاملات کی تعداد 1217تھی کو 827کیسوں کی کمی کے ساتھ صرف390معاملات رہ گئے ہیں۔ کلگام ضلع میں سرگرم معاملات کی تعداد 1514تھی جو 961کیسوں کی کمی کے ساتھ 553کیس رہ گئے ہیں ۔شوپیان ضلع میں سرگرم معاملات کی تعداد 1129تھی جو 910کیسوں کی کمی کے ساتھ 219معاملات رہ گئے ہیں۔ جموں صوبے میں یکم جون کو سرگرم معاملات کی تعداد 12ہزار 229تھی جو 15دنوں میں 7685کیسوں کی کمی کے ساتھ 4544معاملات رہ گئے ہیں۔ ضلع جموں میں یک جون کو سرگرم معاملات کی تعداد 5329تھی جو 3722کیسوں کی کمی کے بعد 1607معاملات رہ گئے ہیں۔ ادھمپور ضلع میں 603سرگرم معاملات میں 375کیسوں کی کمی آئی ہے اور سرگرم معاملات کی تعداد 228رہ گئی ہے۔ راجوری میں سرگرم معاملات کی تعداد 1167تھی جو 713معاملات کی کمی کے ساتھ 454رہ گئے ہیں۔ ڈوڈہ میں سرگرم معاملات کی تعداد 1120تھی جو 202کیسوں کی کمی کے بعد 910معاملات رہ گئے ہیں۔ کٹھوعہ میں سرگرم معاملات کی تعداد 480تھی جو 365معاملات کی کمی کے بعد 115کیس رہ گئے ہیں۔ سانبہ میںیکم جون کو سرگرم معاملات کی تعداد 1120تھی جو 856کیسوں کی کمی کے بعد صرف 264معاملات رہ گئے ہیں۔ کشتواڑ میں یکم جون کو سرگرم معاملات میں 270تھی جو 122کیسوں کی کمی کے بعد 148کیس رہ گئے ہیں۔ پونچھ میں سرگرم معاملات کی تعداد 925تھی جن میں 15دنوں کے دوران 185معاملات کی کمی آئی ہے اور یہاں ابھی بھی 740معاملات سرگرم ہے۔ رام بن ضلع میں یکم جون کو 750معاملات سرگرم تھے جن میں 405معاملات کی کمی آئی اور اب ضلع میں صرف 353معاملات سرگرم ہے۔ ریاسی ضلع میں یکم جون کو فعال کیسوں کی تعداد 465تھی جن میں 15دنوں کے دوران 310معاملات کی کمی آئی ہے اور اب صرف یہاں 155معاملات سرگرم ہے۔