امپھال// منی پور میں گزشتہ سال کورونا وائرس انفیکشن کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کے تحت پولیس نے اب تک ایک لاکھ 39 ہزار 313 افراد سے 2010000 روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔ پولیس نے ایس او پی کی خلاف ورزی کے الزام میں 51850 گاڑیوں کو بھی ضبط کیا ہے۔ ریاست کے تین اضلاع تمبل، امپھال ویسٹ اور امپھال مشرق اضلاع میں سب سے زیادہ خلاف ورزیوں کی اطلاع سامنے آئی۔