واشنگٹن //دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے اآئے ہیں جبکہ اس وباء سے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 28 لاکھ 25 ہزار 171 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 6 ہزار 803 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 95 لاکھ 7 ہزار 34 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 896 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 1 لاکھ 11 ہزار 334 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 5 لاکھ 90 ہزار 704 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 31 لاکھ 46 ہزار 8 ہو چکی ہے۔بھارت میں اس وائرس سے 2 لاکھ 15 ہزار 542 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 457 مریض سامنے آچکے ہیں۔ برازیل میں 4 لاکھ 6 ہزار 565 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 47 لاکھ 25 ہزار 975 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 4 ہزار 706 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 56 لاکھ 42 ہزار 359 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 40 ہزار 504 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 48 لاکھ 49 ہزار 408 ہو چکے ہیں۔ روس میں کل اموات 1 لاکھ 10 ہزار 520 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 14 ہزار 558 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 524 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 18 ہزار 530 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 33 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 40 لاکھ 35 ہزار 617 ہو گئے۔