عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کنہ کدل چوٹہ بازارکرن نگر (KCK)ٹریڈرز فیڈریشن نے گزشتہ روز کنہ کدل میں ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں صدر کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچررز فیڈریشن (KTMF)محمد یاسین خان مہمان خصوصی تھے۔ خان کے ہمراہ سینئر کے ٹی ایم ایف ارکان بشیر احمدراتھراور قاضی توصیف بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران KTMFصدر نے KCKفیڈریشن کے نئے دفتر کا باضابطہ افتتاح کیا، جس سے مقامی تاجروں کے مسائل کا حل، رابطے کی مضبوطی اور تنظیمی رسائی کو فروغ ملے گا۔محمد یاسین خان نے فیڈریشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فیڈریشن ضلع سرینگر کی سب سے فعال تجارتی تنظیموں میں سے ایک ہے اور اس کے 400سے زائد ممبران ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مضبوط مقامی تنظیمیں KTMFکی بنیاد ہیں اور تاجروں کے مسائل کو اعلیٰ فورمز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب میں فیڈریشن کے سینئر عہدیداروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا گیا، جن میں ارشد حسین بٹ (صدر)، شیخ عبدالرشید(جنرل سیکریٹری)، بٹ جاوید(سینئر وائس پریزیڈنٹ)، آصف اقبال شاہ(خزانچی)، شاکر حسین(چیف ایڈوائزر)، بلال احمد خان (جوائنٹ سیکریٹری)، زاہد احمد نوشہری اور شبیر احمد ڈگا(آرگنائزنگ سیکریٹریز) شامل تھے۔اس موقع پر ارشد حسین بٹ نے KTMFصدر اور قیادت کا شکریہ ادا کیا اور فیڈریشن کی طرف سے تاجروں کی فلاح اور اتحاد کے لیے KTMFکے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔