پونچھ//غیر سرکاری تنظیم سوسائٹی فور ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ کی جانب سے پنچایت گھر کنوئیاں اور اجوٹ میں دو الگ الگ جانکاری کیمپ منعقد کئے گئے ۔ اس دوران تنظیم کے ضلع کوآرڈی نیٹر امتیاز احمد نے پانی کے سلسلہ میں برتے جانے والے احتیاتی اقدامات کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے لوگوں کو بتایا کہ اگروہ تھوڑا سا احتیاط برتیں تو کئی طرح کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم CCDU/WSSO اسکیم کے تحت پانی کی جانچ کے حوالے سے لوگوں کو بیدار کررہی ہے ۔تنظیم کے رکن گرویندر پال سنگھ نے بتایا کہ وہ ریاستی سرکار کی جانب سے چلائی جاری اسکیم CCDU/WSSOکے تحت ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت وہ ہر پنچایت میں جا کر وہاں کے پانی کا جائزہ لیں گے اور اگر اس میں کوئی عیب ہوا تو اس کے سلسلہ میں حفاظتی اقدامات سے لوگوں کو روشناس کیاجائے گا۔اس موقعہ پر عرفان بٹ، جسبیر سنگھ اور دلشاد پرنس بھی موجو دتھے ۔