بارہمولہ// بارہمولہ ضلع کے بٹہ پورہ کنزر گائوں میں بدھ کی صبح سڑک عبور کرنے کے دوران ایک راہگیر کی کار کی ٹکر سے موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق وسیم احمد میر ولد غلام رسول میر ساکن ہبلی گام دیو بگ کنزر سڑک عبور کررہا تھا کہ صبح 9 بجکر 15 منٹ کے قریب ایک کار زیررجسٹریشن نمبر JKOIJ/8333نے اسے ٹکر ماردی۔پولیس نے بتایا کار آج صبح اسے شدید زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا۔کے ڈرائیور نے میر کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ایس ڈی ایچ ماگام لیا۔بعد میں خصوصی علاج کیلئے اسے سری نگر ریفر کیا گیا ، لیکن راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو تحویل میں لینے کے بعد ایف آئی آرزیر نمبر 91/2021درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔