منڈی//محکمہ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے آدھار کارڈ بنانے کا سلسلہ شروع کیاگیاہے جس کے تحت منڈی تحصیل کی تمام چونتیس پنچایتوں کے تین بلاکوں کے 260آنگن واڑی مراکز میں یہ کارڈ بنائے جائیں گے ۔ اس سلسلے کے پہلے روز سی ڈی پی او دفتر منڈی کے نزدیکی مراکز میں 15بچوں کے آدھار کارڈ بنائے گئے ۔اس موقعہ پر محکمہ چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ منڈی کی طرف سے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس کی صدارت سی ڈی پی او منڈی نثار احمد نے کی ۔ تقریب میں منڈی کے معززین اور بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی ۔ نثار احمد نے بتایاکہ محکمہ کی طرف سے انہیں یہ ہدایت ملی ہے کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کے آدھار کارڈ بنائے جائیں جس کیلئے چاہے یہ بچے آنگن واڑی میں اندراج ہوں یا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ منڈی کے تمام مراکز میں ان بچوں کے آدھار کارڈ بنائے جائیں گے جس کا سلسلہ آج سے شروع کردیاگیاہے ۔ ان کاکہناہے کہ اس سلسلے میں آنگن واڑی سپروائزر اور ورکرس کی خدمات لی جارہی ہیں ۔