عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اب مئی کے آخیر تک مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا اور اس دوران درجہ حرارت میں خاسا اضافہ بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ18مئی کو موسم خشک رہے گا تاہم 19-21 مئی کوجزوی طور پر موسم ابر آلود رہے گا لیکن اس دوران تیز ہوائوں کے ساتھ دوپہر/شام کے اوقات میں کئی جگہوں پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ نے کہا کہ22-25 مئی کوعام طور پر کچھ جگہوں پر دوپہر تک ہلکی بارش کے ساتھ موسم خشک رہے گا۔محکمہ کے مطابق26-28 مئی کو موسم عام طور پر خشک رہے گا۔محکمہ نے کہا کہ 19-21 مئی کے دوران کشمیر اور جموں صوبوںکے چند مقامات پر گرج چمک / تیز ہوائیں( (40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔محکمہ نے کہا کہ کشتی رانی اور شکارا سواری کو عام طور پر دوپہر / دیر سے دوپہر تک روک دیں۔ کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 19 تاریخ کی دوپہر تک فارم کا کام جاری رکھیں۔