ڈوڈہ //موضع چنگا کلہوتریاں کے لوگوں نے باننا مارکیٹ میں پی ڈی ڈی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے ٹھاٹھری۔گندو سڑک پر تقریباً ایک گھنٹے تک خلل پڑا۔مظاہرین ایگزیکٹو انجینئر اور متعلقہ حکام کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی شیڈولڈ سپلائی کی عدم موجودگی میںمقامی طلاب کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مظاہرین نے انتباہ کیا کہ اگر ا بکو باقاعدگی سے بجلی سپلائی نہیں کی گئی تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے۔مظاہرین کی قیادت این سی لیڈر ریاض احمد زرگر کر رہے تھے۔انہوں نے مبینہ شکایت کی کہ انہیں فالتو بل بھیجی جاتی ہیں خاص کر ماہ دسمبر اور جنوری میں ، جس دوران اکثر بجلی سپلائی متاثر رہی۔مظاہرین نے علاقہ میں باقاعدہ بجلی سپلائی کے لئے حُکام بالا کی توجہ اس معاملہ کی جانب مبذول کی ہے۔