جموں//کلاکیندرجموں نے کے ایل سہگل ہال ،کلچرل اکادمی میں پروفیسرریتاجتندرا،معروف ماہرتعلیم، ریڈیو،ٹی وی اورفلم آرٹسٹ اورسماجی کارکن کی یادمیں ایک تقریب کااہتمام کیا۔پروفیسرریتاجتندرکاگذشتہ مہینے دودرشن سرینگرکے لائیوشومیں حرکت قلب بندہونے سے انتقال ہوگیاتھا۔اس دوران تقریب میں کثیرتعدادمیں دانشوروں ،ریڈیواورٹی آرٹسٹوں نے حصہ لے کرآنجہانی کوخراج عقیدت پیش کیا۔اس موقعہ پر شرکاء بشمول مہین شرما (فرزند)، ڈاکٹر مکتا(دختر)، انجلی شرماسٹیشن ڈائریکٹرریڈیوکشمیرجموں، راجبھارتی ،پروفیسرسرلا کوہلی،پروفیسرراج کمار، سوسم شرما،جنگ ایس ورمن، رجنیش گپتا، شمی دمیر ، سریندرگوئل، پون کھجوریہ، سنتوش سانگڑہ،اشوک شرما،رجنی شرماودیگران نے پروفیسرریتاجتندرکی تصویرپرپھول مالائیں چڑھائیں ۔اس موقعہ پرمقررین نے پروفیسرریتاجتندراکی شخصیت کے مختلف پہلوئوں پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ان کی آرٹ،کلچراورلٹریچرکیلئے سماجی خدمات کواُجاگرکیا۔اس موقعہ پر ڈاکٹرریتاجتندراکی تحریرکردہ کہانیاں ’کلیرئنس سیل ‘ودودیگرکہانیاںبھی پون ورما ،کرن بخشی اور رجنی شرمانے پڑھیں۔پریم چندکے افسانہ پرمبنی ایک ریڈیوڈرما بھی پیش کیاگیاجسے پروفیسرریتاجتندرانے لکھاتھااوراسے بلویندرسنگھ اورمیرا تپسوی نے پیش کیا۔اس دوران پروگرام کی نظامت انیلاسنگھ چاڑک نے پیش کی ۔