کشمیریونیورسٹی کی وائس چانسلرکاگجرات یونیورسٹی کادورہ

سرینگر//کشمیریونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر نیلوفرخان نے انڈین انسٹی چیوٹ آف سسٹین بلٹی ،گجرات یونیورسٹی کا دورہ کیاتاکہ دونوں اداروں کے درمیان اس سال ہوئی مفاہمت کومضبوط کیاجائے۔ اس سال25مئی کوکشمیریونیورسٹی نے انڈین انسٹی چیوٹ آف سسٹین بلٹی ،گجرات یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت نامے پردستخط کئے تاکہ دونوں ادارے مستحکم ترقی اور اختراع کو فروغ دینے کے کلیدی شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کرسکیں۔وائس چانسلر کے دورے کامقصد کشمیریونیورسٹی اور آئی آئی ایس کے مابین باہمی تعاون کو مزیدبڑھانا ہے ۔اس موقعہ پر وائس چانسلرنے کہا کہ یہ تاریخی موقعہ ہے جب مستحکم ترقی کیلئے آئی آئی ایس کے ساتھ اشتراک کیاجارہا ہے تاکہ مستحکم ترقی کیلئے جامع طریقہ کار اپنایا جائے۔گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اس موقعہ پرکہا کہ مفاہمت نامے کی رو سے دونوں ادارے مل کرکام کریں گے اور5ٹریلین ڈالر اکانومی کے نظریہ کوپانے کی سعی کریں گے۔