سرینگر//کشمیرعظمیٰ اپنے قارئین کو یہ خبردیتے ہوئے مسرت محسوس کرتا ہے کہ اخبارکا جموں ایڈیشن آج یعنی یکم مارچ2021سے دوبارہ شائع ہورہا ہے۔یہ اقدام صوبہ جموں کے قارئین کے اسرار، جس کیلئے ادارہ تہہ دل سے شکر گزار ہے، کو خاطر میں لاتے ہوئے کیا جارہا ہے ۔ انشاء اللہ اخبار قارئین کی اُمیدوں پر پورا اترنے میں کوئی کثر نہیں اُٹھائے رکھے گا۔ قارئین کو یاد ہوگا کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وباء کے نتیجہ میںپیدا شدہ صورتحال کی بناپر کشمیرعظمیٰ کی اشاعت جموں میں کچھ عرصہ قبل روک دی گئی تھی۔