کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں برفباری و میدانی علاقوں میں بارشیں | مرگن و سنتھن سڑکیں آمدرفت کیلئے بند عام زندگی بری طرح مفلوج ،درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ،تعلیمی ادارے بند

عاصف بٹ

کشتواڑ//محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق ضلع کے بالائی علاقہ جات میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ سنیچر د ن بھرجاری رہا۔جمعہ و سنیچر کی رات سے ہی بالائی علاقوں میں برفباری کاسلسلہ شروع ہوا جو دن بھر جاری رہا۔ ضلع کے دورافتادہ علاقہ سب ڈویژن مڑواہ کے واڑون کے اوپری مقامات پر کی ایک انچ تازہ برفباری درج ہونے کی اطلاع ملی ہے جسے علاقے میں عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی اور لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے وہی مڑااہ و دچھن کے بالائی علاقوں بھی ہلکی برفباری کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ سب ڈویژن پاڈر کے مچھل علاقے میں سنیچر کی صبح کئی انچ تازہ برفباری درج کی گئی جسے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلع کے دیگر علاقہ جات کیشوان کنتواڑہ بونجواہ سروڑ چھاترو چنگام کے اوپری مقامات پر بھی تازہ برفباری کی اطلاع موصول ہوئیں۔ سب ڈویژن چھاترو سے ملی تفصیلات کے مطابق وٹسر تک قریب دو انچ برفباری ہوئی ہے جبکہ اوپری مقامات الوفارم پر کی چھ انچ کے قریب برفباری کی اطلاع ملی ہے وہی میدانی علاقوں میں دن بھرموسلادھار بارشیں ہوتی رہی۔ جسکے سبب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ قصبہ میں متعدد مقامات پر ناکس ڈرینج کے سبب سڑکوں پر گندہ پانی جمع ہوگیا جسے عوام کو چلنے مئں سخت دشواریاں ہوئی۔ موسم میں آئی تبدیلی کے سبب درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی درج کی گی اور لوگوں نے دوبارہ سے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کیا۔ سنتھن و مرگن ٹاپ سڑکو ں پر تازہ برفباری کے سبب آمدرفت بند کردی گئی ہے ۔سنتھن ٹاپ پر ایک فٹ سے زائد برفباری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں ۔ وہی مرگن ٹاپ پر بھی اٹھ سے دس انچ تک برفباری کی اطلاع ملی ہے ۔ضلع کے بیشتر اندرونی سڑک رابطوں پر بلاخلل ٹریفک کی نقل و حرکت جاری رہی ۔ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے ضلع بھرمیں تعلیمی اداروں کو احتیاتی طور بندرکھنے کے احکامات جاری کے ہیں۔ وہی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں ۔