عاصف بٹ
کشتواڑ //کشتواڑ پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 56 گرام بھنگ جیسا مادہ برآمد کیا۔ پولیس سٹیشن کشتواڑ کی ایک پولیس پارٹی نے عمر محلہ باغوان محلہ کشتواڑ میں معمول کی گشت کر رہی تھی جس کے دوران ایک پیدل چلنے والے کو مشکوک حالت میں دیکھا جس نے پولیس کی گشتی پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس ٹیم نے اُس کو روک کر اُ س کی تلاشی عمل میں لائی جس کے دوران اس کے قبضہ سے مشکوک مواد ضبط کرلیاگیا جس کے بار ے میں خیال کیاجارہا ہے کہ وہ 56گرام وزنی منشیات ہے ۔پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے اپنی شناخت فردوس احمد ولد عبدالکبیر بٹ ساکنہ عمر محلہ کشتواڑ کے طور پر ظاہر کی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 66/2024 زیردفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی۔ ایس ایس پی کشتواڑ عبدالقیوم نے منشیات سمگلروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سرگرمیاں بند کریں نہیں تو اس سلسلہ میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔