کشتواڑ//نیشنل کانفرنس کشتواڑ نے پارٹی کے سابقہ جنرل سیکرٹری شیخ نذیر کو انکی تیسری برسی پر شاندار خراج عقیدت ادا کیا ۔ اس سلسلہ میں پارٹی کے ضلع دفتر پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ایم ایل سی و سابقہ وزیر سجاد کچلو نے انہیں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے مرحوم کو سادگی، ایشار اور بے لوث خدمت کا ایک مجسمہ قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے کبھجی بھی اقتدار کی لالچ نہیں کی بلکہ سماجی خدمت کو ہی ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کو تنظیمی صلاحیت کے لئے ہمیشہ یاد کیا جائے گا اور وہ آخری دم تک زمینی سطح کے کارکنوں تک انکی رسائی رہی۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک اصول پرست شخض تھیاور شیر ء کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے مشن کو آگے لیجانے میں ہمیشہ پیش پیش تھے۔اس موقعہ پر ایم ایل سی نے ضلع کی متعددغریب اور بے سہارا خواتین میں سلائی کی مشینیں بھی تقسیم کیں۔ اسو موقعہ پر متعدد مقررین نے انہیں گلہائے نذرانہ ادا کیا ،جن میں یوتھ نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر ڈی ڈی فاروق، سجاد حُسین شیخ، راجندر کمار، چودھری نور محمد، خالد حُسین میر، برج ناتھ دھر، عبدالرزاق، غلام محمد ملک، عبدالمجید شاہ و دیگران بھی شامل تھے۔
این سی یوتھ ونگ ڈوڈہ کاشیخ نذیر کی برسی پر خراج
محمداسحٰق عارف
ڈوڈہ//جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے مرحوم جنرل سیکریٹری شیخ نذیر کی برسی پر مرحوم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صدر ضلع ڈوڈہ یوتھ ونگ سید نوید ہاشمی عرف دائود پیر کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں مرحوم رہنما کی خدمات قربانیوں ملی درد پر اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء نے اُن کے حق میں دُعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی شرکاء نے اس بات کا بھی اعظم کیا کہ وہ مرحوم رہنما کے نظریات
خیالات درد کو آنے والی نسلوں میں منتقل کرنے کے لئے دن رات کام کریں گے۔