کشتواڑ// کشتواڑ پولیس نے مویشی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔ گاؤں باری نالہ سیگڑی تحصیل مغل میدن سے 05 مویشیوںکو بازیاب کرایا اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ انچارج انسپکٹر سندیپ پریہار ایس ایچ او پولیس سٹیشن چھاترو کی سربراہی میں چھاترو پولیس سٹیشن کی ایک ٹیم نے خصوصی اطلاع پر ان کی ٹیم نے باری نالہ سگڈی میں ایک ناکا لگایا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے دو افراد کو روکا جن کا نام محمد امین ولدہاشم دین ساکن ہنگرنا واٹانہ اور محمد شریف ولدمحمد قاسم ساکن بھٹہ سگدی ہیں جو بغیر کسی اجازت کے کشمیر کی طرف مویشیوں کو لے جارہے تھے۔پولیس نے کیس درج کرکے معالات کی تفتیش شروع کردی ہے۔