کشتواڑ میں درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد

 عاصف بٹ

کشتواڑ //ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ کنتواڑہ میں درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی لاش ملی جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیاہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح مقامی لوگوں نے علاقے میں درخت کے ساتھ نعش کو لٹکتے ہوے دیکھا جسکے بعد پولیس کو اطلاع دی گی۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر اسے تحویل میں لیا اور اسکا پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے نعش کو ضلع ہسپتال منتقل کر دیا ۔اسکی شناخت بید لال ولد تارا چند سکنہ بھٹکوٹ کے طور ہوئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔