کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو سکیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں اے ڈی ڈی سی، سی پی او، اے سی آر، ڈی سی پی او۔آئی سی پی ایس، ڈی ایس ڈبلیو او، سی ایم او، سی ڈی پی او،پرنسپلوں ، اے ڈی پلاننگ ،پی او آئی سی پی ایس ،ہیلتھ موبلائزرس،سپر وائزرس، آنگن واڑی ورکروں،آشا ورکروں کے علاوہ آئی سی ڈی ایس کے پہلی قطار کے ورکروں ، محکمہ تعلیم و صحت کے افسروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ اس سکیم کا لانچ گرل چائیلڈ کی کمی کے مسلہ سے نمٹنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔انہوںنے دُختر کشی اور دیہی علاقوں میں خواتین کی ابترحالت پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا۔انہوں نے متعلقین کو قریبی تال و میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی ،تاکہ گرل چائیلڈ کی سیکورٹی اور تعلیم کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے چیف میڈیکل افسر سے کہا کہ وہ انسٹیچوشنل ڈیلوریوں اور مختلف سکیموں سے استفادہ لینے کے لئے آشا اور آنگن واڑی ورکروں کی حوصلہ افزائی کریںاور حاملہ اور دودھ پلانی والی مادر کا ریکارڈ رکھنے کے لئے کہا۔اجلاس کے دوران ڈی ایس ڈبلیو او محسن رضا نے شرکا کو ’’بیٹی بچائو اور بیٹی پڑھائو‘‘ سکیم لانچ کرنے کے مقاصد کی جانکاری دی۔ڈی سی نے سی ای او کشتواڑ کو ہدایت دی کہ وہ تمام سکولوں میں مارننگ اسمبلی کے دوران بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو پر05 منٹ کا وقت صرف کریں، تاکہ طلاب کو اس کی اہمیت سے واقف کیا جا سکے۔انہوں نے آئی سی پی ایس کی100 فیصدی لاگو یقینی بنانے میں آنگن واڑی ورکروں اور سپروائزروں کو ہدیات دی ۔