کشتواڑ //بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات منعقد ہونے سے قبل ضلع ہیڈ کوارٹر پر منگل کے روز ایم ۔1 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی پہلی سطح کی چیکنگ چیف الیکٹورل افسر جے اینڈ کے کے شیڈول کے مطابق منعقد کیا گیا ۔بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کے انجینئروں نے تحت نگرانی تحصیلدار (الیکشن) شوکت حیات مٹو،(مقرر کردہ افسر) اور ضلع الیکشن افسر کشتواڑ کے نمائندوں کی موجودگی میں ای وی ایم کے سٹرانگ روم میں دستیاب کنٹرول یونٹس اور بیلٹ یونٹس کی ایف ایل سی منعقد کی۔ اس موقعہ پر سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کو ایف ایل سی کے تفاصیل معہ تکنیکی جانکاری جیسے کہ ای وی ایم کی صفائی ، فنکشن چک، ماک پول ،ڈاٹا اپڈیٹ ، نشانی لوڈنگ و غیرہ فراہم کی گئی ۔.