کشتواڑ//کشتواڑ قصبہ کے 16 عازمین کا پہلا گروپ سفر محمود کے لئے بُدھ کو قصبہ سے نئی دہلی کے روانہ ہوا۔جہاں سے وہ بین الاقوامی اُڑان کے لئے جَدہ روانہ ہونگے۔عازمین کے لئے راستے میں ناشتہ اور دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ عازمین کا الوادع کرنے کے لئے بُدھ کی صُبح کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد اسلامیہ فریدیہ ہائر سیکنڈری سکول کشتواڑ میں جمع ہوئی اور محفوظ سفر کیلئے نیک خواہشات پیش کیں اور انہیں ملک اور ریاست کی خوشحالی ،ترقی اور امن کی دعا کرنے کو کہا۔اطلاعات کے مطابق آنے والی جمعہ کے روز عازمین حج کو روانہ کرنے کے لئے اسلامیہ فریدیہ ہائر سیکنڈری سکول میں رسمی طور ایک تقریب منعقد کی جائے گی ۔