کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے چوری کے ایک سنسنی خیز کیس میں ملوث دونوں چوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے چوری کے تمام واقعا ت کو حل کرکے تمام مسروقہ بشمول نقدی 30 ہزار روپے برآمد کیا ۔پولیس کے مطابق پدیارنہ پولیس پوسٹ کو مورخہ 15جنوری کو ایک جنک سنگھ ولد پرس رام ساکنہ تیلار ،تحصیل ناگشینی ،کشتواڑ کی جانب سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں اسنے بتایا تھا کہ 13 اور 14 جنوری کی درمیانی شب کو بعض نامعلوم افراد نے پدیارنہ بازار میں اسکے دوکان کا تالا توڑ کر دوکان میں چوری کی ہے۔پولیس نے اس رپورٹ پر پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی ا ٓر نمبر 09/2018درج کیا ۔کیس کی تحقیقات اے ایس آئی منگت رام کو زیر نگرانی ایس ایچ او کشتواڑ انسپکٹر سمیر جیلانی اور ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نہار رنجن سونپی۔میڈیا کو ضلع کے ایس پی ابرار چودھری نے معاملہ کے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس پارٹی نے کافی محنت کے بعد کئی مشتبہ افراد میں سے دونوں چوروں کی پہچان کر دی،انکے اعتراف اور انکشاف کے بعد پولیس نے دونوں مبینہ ملزمان کو گرفتار کیا ۔گرفتار شدگان کی پہچان بابر حُسین ولد نیک عالم ساکنہ گوجر بستی ،پدیارنہ اور ذاکر حُسین ولد فقئیرو ساکنہ موضع گورانہ تحصیل ناگسینی کے بطور کی گئی ہے۔پولیس کے انٹروگیشن کے بعد تمام مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے جس میں نقدی تیس ہزار روپے، 05موبائیل فون ،01پئیڈ،ٹارچز، موبائیل چارجز ،موبائیل بیٹرئیز ،ائیر فون وغیرہ شامل ہیں۔.دونوں مبینہ ملزمان کو پولیس ریمانڈ پر دیا گیا ہے۔پولیس علاقہ میں چوری کے واردات میں ان مبینہ ملزمان کے شامل ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے۔