نئی دہلی// ملک میں جمعہ سے کل شام تک کورونا وائرس (کووڈ۔19) متاثرین کی تعداد میں 768کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 36لوگوں کی موت ہوگئی۔کورونا کے 768نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک اس کے مجموعی طورپر 7529معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71غیرملکی مریض شمال ہیں۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 36لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 242 ہوگئی ہے۔ 653کورونا متاثرین ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔وزارت صحت کی طرف سے سنیچر کی شام جاری اعدادو شمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 31 ریاستوں ا ور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سنگین طورپر متاثر مہاراشٹر میں اب تک 1574لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 110لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 13لوگوں کی موت ہوئی ہے وار 210متاثر ہوئے ہیں۔متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے نمبر پر تملناڈو ہے جہاں 911لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد دہلی میں سب سے زیادہ 903 لوگ متاثر ہیں اور 14لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 183لوگ متاثر پائے گئے اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں 443لوگ متاثر ہیں اور ریاست میں ایک دن میں سب سے زیادہ 17لوگوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33ہوگئی ہے۔تلنگانہ میں اب تک 504لوگ متاثر ہوئے ہیں اور نو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ کیرالہ میں 364لوگ متاثر ہوئے ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ راجستھان میں ایک دن میں 90لوگ متاثر ہوئے اور ان کا اعداد و شمار بڑھ کر 553 ہوگیا اور اب تک تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں 433لوگ متاثر ہیں اور چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔جنوب ہندستانی ریاست آندھراپردیش میں 381 اور کرناٹک میں 214لوگ متاثر ہوئے ہیں اور چھ چھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔مرکز کے زیرانتظام جموں۔کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 207ہوگئی ہے اور چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔گجرات میں 308لوگ متاثر ہیں۔
امریکہ میں 40بھارتیوں کی موت
واشنگٹن// امریکہ جو کہ اب کرونا وائرس کا مرکز بن چکا ہے اور کل یہاں ایک ہی دن میں 2000افراد کی موت واقع ہوئی ۔اس دوران امریکہ کی مختلف ریاستوں میں 40بھارتی شہریوں کی بھی موت واقع ہوئی جو کرونا وائرس کا شکار ہوئے ۔کورونا وائرس کی زد میں آکر فوت ہونے والوں میں کیرالہ کے17،گجرات کے10،پنجاپ کے4،مدھیہ پردیش کے2اوراوڈیسہ کا ایک شہری شامل ہے ۔مرنے والوں میں سے زیادہ تر کی عمر60برس سے زائد تھی اور صرف ایک شہری کی عمر21سال تھی ۔امریکہ میں عالمی وباکوونا وائرس (کووڈ -19) نے بھیانک شکل اختیار کر لی ہے اور اس سے اب تک یہاں 18 ہزار سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ پانچ لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 60 فیصد سے زیادہ اموات نیویارک، نیوجرسی اور مشی گن ریاستوں میں ہوئی ہیں