نئی دہلی//ملک کی مختلف ریاستوں میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ19)کے240معاملوں میں انفیکشن کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی اس سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھکر 1637 ہوگئی اور ہلاک شدگان کی تعداد 38ہوگئی ہے۔وزارت صحت کی بدھ کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا خطرہ ملک کی 27ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 1637معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان میں 49 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔کورونا وائرس کاانفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 38لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 132افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔عالمی وبا کوویڈ 19ملک کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں 16نئے مریض میں انفیکشن ہونے کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد 320ہوگئی ہے۔اس سے ریاست میں اب تک 12لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔اس دوران پنے میں بھی آج کورونا انفیکشن کے دو نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔گجرات کے احمدآباد میں آٹھ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بدھ کو بڑھکر 82ہوگئی ہے۔مدھیہ پردیش کے اندور میں 19اور کھرگون میں ایک کورونا پازیٹو ملنے کے بعد ریاست میں اس سے متاثرین کی تعداد بڑھکر 86ہوگئی،جس میں اب تک چھ لوگوں کی موت ہوچکی ہے،سرکاری اطلاع کے مطابق اندور میں 19 نئے معاملے ملے،جس کی وجہ سے وہاں متاثرین کی تعداد بڑھکر 63ہوگئی۔وہیں کھرگون کے رہنے والے ایک شخص کی تین دن پہلے ہوئی موت کے بعد اس کی رپورٹ کورونا پازیٹوپائی گئی ہے۔اجین میں اب تک چھ معاملے ملے ہیں۔اسی طرح بھوپال میں چار،جبل پور میں آٹھ،شیوپوری اور گوالیار میں دو دو معاملے سامنے آئے ہیں۔پنجاب اور مرکزی کے زیر انتظام علاقہ چنڈی گڑھ میں کورونا کی وبا سے متاثرین کی تعداد 56تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 41پنجاب اور 15چنڈی گڑھ میں ہیں۔یہ بیماری اب تک اس علاقے میں چار لوگوں کی جان لے چکی ہے۔ہریانہ میں کورونا انفیکشن سے اب تک کل 29مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے دس ٹھیک ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ریاست میں کورونا سے کسی کی موت ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔مغربی بنگال میں کورونا سے متاثر تین اور لوگوں کی موت کے بعد اس سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی اور یہاں اب تک 37لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔راجستھان میں کئی دنوں کے بعد بدھ کی صبح راحت لے کر آئی جب پوری ریاست میں کورونا وائرس کا ایک بھی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں اب تک کورونا پازیٹو کی تعداد 93ہے۔ان میں 17پازیٹو ایران سے لائے گئے شہریوں کے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اب تک بھیل واڑا میں 26کورونا پازیٹو کے معاملے،جھنجھنو میں آٹھ،جیپور میں 21پالی میں ایک،پرتاپ گڑھ میں دو،سیکر میں ایک،جودھپور میں سات،ڈونگر پور میں تین،چرو میں ایک،اجمیر میں پانچ اور الور میں ایک کورونا مریض ہے۔بہار میں نالندا اور بیگوسرائے میں ایک ایک مریض کے کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد انفیکٹڈ مریضوں کی تعداد بڑھکر 23ہوگئی ہے۔یواین آئی۔