سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی سے کرناہ کے گوجر ،بکروال اوردیگر پسماندہ طبقوں کاایک وفدملاقی ہوا۔ وفد نے مذکورہ علاقوں کے لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات اُجاگر کرنے کے علاوہ تنظیمی پروگراموں ،پارٹی سرگرمیوں اور ممبرشپ مہم کے بارے میں صوبائی صدر کو مکمل جانکاری دی۔ وفد نے ناصر اسلم وانی کے سامنے نیشنل کانفرنس گوجر بکروال ونگ کے کنوینئر کیلئے محمد اشرف چچو کا نام تجویز کیا اور کہا کہ محمد اشرف کا نام متفقہ طور پر منتخب کیا گیا ہے اور موصوف کی صلاحیتیں انہیں اس عہدے کیلئے موزون بناتی ہیں۔ ناصر اسلم وانی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی محمد اشرف کے نام پر غور و کرے گی اور اپنی سفارشات صدر کو بھیجے گی جو حتمی فیصلہ لینے کے مجاز ہیں۔