بشکیک//کرغزستان میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 590 ہوگئی ہے ، جبکہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔یہ اطلاع وزارت صحت کے ایک ترجمان نے دی۔ترجمان نے کہا،‘‘صبح آٹھ بجے تک موصولہ اعدادوشمار کے مطابق 590 افراد علاج کے لئے مختلف اسپتالوں میں پہنچے ۔’’انہوں نے بتایا کہ ان میں سے 439 افراد کو ابتدائی علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی، جبکہ 150 کو اسپتال میں داخل کرایا گیاہے ۔مزد بتایا کہ،‘‘13 افراد آئی سی یو میں داخل ہیں۔وہیں ایک زخمی شخص کی موت ہوچکی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ مختلف پارٹیز کے تقریباً 2000حامی پارلیمانی انتخابات کو منسوخ کرنے اوردوبارہ ووٹنگ کرانے کے مطالبہ سے متعلق بشکیک کے وسطی آلا ٹو سوائر میں جمع ہوئے تھے ۔اسی دوران حفاظتی دستوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔اسپوتنک۔