گندو// سابقہ وزیر و سنیئر کانگریس لیڈ ر بھدوارہ محمد شریف نیاز نے بھدواہ کا ایک ہفتہ کا دورہ مکمل کیا اس دوارن اُن کے ہمرہ پارٹی کے کئی لیڈارن بھی موجود تھے۔ نیاز کی قیادت میں بھدوارہ کے درجنوں گائوں میں لوگوں نے پی ڈی پی و بی جے پی کو خیر باد کہہ کر کانگریس میں شمولیت کا دعویٰ کیا ہے۔ شریف نیاز کی قیادت میں بھدوارہ کے ہی چکرہ بھتی گائوں میں کئی سیاسی و سماجی کارکنان نے کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی، اس دوارن پارٹی کے کئی سینئر لیڈارن بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر نیاز نے کہا بی جے پی و پی ڈی پی سرکار کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں اور جب سے اُن دونوں پاریٹوں نے ریاست میں سرکار بنائی ہے تب سے ضلع ڈوڈہ کے بھدوارہ، بھلیسہ میں ہی نہیں بلکہ پوری ریاست میں عوام سخت مشکلات میں ہے ۔ اس دوارن جن لوگوں نے پارٹی میں شمولیت اُختیار کی اُن کا کانگریس میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کے کانگریس ہی واحد ایک ایسی جماعت ہے جو ریاست بھرمیں غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتی ہے نیاز نے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکار نے عوام کو سبز باغ دکھا کے ووٹ حاصل کیا اور اب لوگ جاگ چکے ہیںلوگوں کے سامنے تعمیر وترقی کے بلندباغ دعوے کرنے والے اب عوام کے سامنے آنے سے بھی کترار ہے ہیں نیاز نے کہا کہ اُن سیاسی لیڈارن نے بڑ ے بڑے وعدے کئے اور پوچھا کہ ان وعدوں کا کیا ہوا؟نیاز نے کہا بھدوارہ اسمبلی حلقہ کے درجنوں گائوں کو بنیادی سہولیات کی عدام دستیابی کے لئے پریشانیوں کا سامنا ہے اور نہ تو انتظامہ اور نہ ہی سرکار ان گائوں میں لوگوں کی مشکلات کی طرف توجہ دے رہی ہے اور لوگوں کودن بہ دن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن موجودہ سرکار و انتظامیہ اُن تمام مسائل کو حل کر نے میں ناکام ہوئی ہے اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔نیاز نے پارٹی میں شامل ہوئے کارکنان سے پارٹی کاپرگرام گھر گھر تک پہنچانے اور بنیادی سطح پر لوگوں کے ساتھ رابط قائم کرنے کو کہا ہے، تاکہ لوگوں کو اور زیادہ مشکلات کا سامنا نہ ہو۔کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان نے شریف نیاز کو یقین دلایا کہ وہ کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے بنیادی سطح پر کام کریں گیا اور پارٹی کا پرگرام گھر گھر تک پہنچائیںگے۔ کارکنان نے کہا بی جے پی لیڈارن نے بھدوارہ کی عوام کو گمرہ کر کے ووٹ حاصل کئے لیکن عوام کو اب اچھی طرح سے علم ہو گیا ہے کہ ریاست و ضلع ڈوڈہ میں کانگریس کے علاوہ کوئی بھی سیاسی پارٹی تعمیر و ترقی و آپسی بھائی چارہ کو قائم دائم واحد کا نگریس ہی رکھ سکتی ہے۔