جموں//صنعت و حرفت کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے قانون ساز کونسل میں وبودھ گپتا کی طرف سے پوچھے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کالا کوٹ کے کول کانوں میں 622 ورکر کام کر رہے ہیں۔تفصیل دیتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ موغلا میں 387، میٹکا میں 148، بگروئے ایکسپلا ریٹری میں 15جبکہ ان کول کانوں کے دفاتر میں 72 ورکروں کو تعینات کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جے کے ایم ایل نے کالاکوٹ کے مختلف علاقوں میں 1961کے بعد کول کانوں پر کام شروع کیا۔ انہوں نے کہاکہ مختلف کاموں پر مامور ڈیلی ویجروں کو یومیہ 172.50روپے جبکہ انڈر گرائونڈ ورکروں اور جنرل ورکروں کو بالترتیب 5505اور 5175 روپے ماہانہ دئیے جاتے ہیں۔ اس موقعہ پر ایم ایل سی سریندرکمار چودھری نے ضمنی سوال ابھارا۔