راجوری //حضرت سیدغلام رسول شاہ رحمتہ اللہ علیہ المعروف نانگاباجی صاحب ؒ کاسالانہ عرس یہاں کالاکوٹ بریوی میں پانچ روزتک جاری رہنے کے بعداختتام پذیرہوا۔عرس شریف میں ہرسال امسال بھی زائرین وعقیدت مندوںکی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق ولی اللہ نانگاباجی ؒ کاعرس ،ان کے پوتے سیدمظفرحسین شاہ کی صدارت میں منعقدہوا۔عرس مبارک میں مقدس قرآن شریف کی تلاوت، دعائوں کے علاوہ نعت ومنقبت بھی پڑھی گئی۔اس دوران زائرین نے ریاست میں امن اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔اس دوران عرس مبارک میں زائرین کیلئے لنگرکااہتمام بھی کیاگیاتھا۔بتایاجاتاہے کہ علاقہ میں بجلی ،پانی اورسڑکوں کی سہولت نہ ہونے کے باوجودبھی عقیدت مندعرس میں شرکت کرتے ہیں ۔متعددبارحکومت سے مطالبہ کیاگیاہے کہ زائرین کیلئے بنیادی سہولیات کاانتظام کیاجائے لیکن اس کے باوجود حکام نے کوئی اقدامات نہ اٹھائے ہیں۔