کوٹرنکہ // بدھل ڈنڈوت میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں دوافراد زخمی ہوگئے ہیں ۔آلٹو کارزیر نمبر JK11C-3686ڈنڈوت سے بدھل آتے ہوئے اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکرلگ بھگ ایک سو فٹ نیچے جا گری جس کے نتیجہ میں اس سوار دونوں افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر بدھل ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیا جہاںسے بعد میں انہیں جموں منتقل کردیاگیاہے ۔زخمیوں کی شناخت محمد وجاہد حسین ولد محمد بشیر اور رضا علی ولد محمد گلزار کے طور پر ہوئی ہے جو ڈنڈوت بدھل کے رہنے والے ہیں ۔