کابل// افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال مغربی علاقے خیر خانہ میں ایک دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔پولیس ترجمان فردوس فرمارز نے بتایا کہ دھماکہ کابل کے پندرہویں پولیس ضلع میں ہوا جس میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے ایم پی توفیق وحدت کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا ۔ اس واقعہ میں وحدت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے کیونکہ وہ دھماکہ کے وقت کار میں سوار نہیں تھے ۔ وحدت نے بتایا کہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں لیکن کار کا ڈرائیور اور ایک گارڈ ہلاک ہوگیا۔ابھی تک کسی گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔