کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر کتواڑ انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں ضلع ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے سربراہوں سے آفات سماوی سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ڈی سی نے اہلکاروں کو نا ساز گار موسم کی صورت میںکسی بھی ممکنہ آفات سماوی کے لئے افرادی قوت اور مشینری کوتیار رکھنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر مختلف مدعوں بشمول ضلع ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا مکمل سنٹر،افرادی قوت اور مشینری کی دستیابی، سول ڈیفنس والینٹروں اور مکمل ڈیزاسٹر پلان کی دستیابی پر مباحثہ کیا گیا ۔میٹنگ کے دوران ڈی سی نے آفات سماوی کے دوران سول ڈیفنس کی تیاریوں ، ایس ڈی آر یف، اور فائر و ایمرجنسی خدمات کا بھی جائزہ لیا۔ڈی سی نے افسروں کو آپسی تعاون کے تحت کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ کسی بھی آفات سماوی کی صورت میں فوری طور کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔اجلاس میں پورے ضلع میں ماک ڈرل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کو بتایا گیا کہ ایس ڈی آر ایف تیاری کے موڈ میں ہے اورا س میں پولیس ، فائر اینڈ ایمرجنسی اور ووالینٹروں سے مزید اضافہ کیا جائے گا۔اس موقعہ پر یہ بھی بتایا گیا کہ ایس ڈی آر ایف نے کئی مقامات پر والینٹئروں کو تربیت دی ہے،تاکہ وہ ضرورت کے وقت کام آئیں۔دریں اثنا اجلاس کے دوران ہیڈ کوارٹر اسسٹنٹ کو بتایا گیا کہ وہ ضلع کمشنر کے دفتر میں قائم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے24گھنٹوں کے کام کو یقینی بنائیں۔17 آر آر کے کمانڈنگ افسر، سی آر پی ایف52ویں بٹالین کے کمانڈنگ افسر ،کمانڈنگ افسر سی آئی ایس ایف ،اے ایس پی کشتواڑ، ایگزیکٹو انجینئر ہائیڈرالک ،ای ایم اینڈ آر ای و دیگر اہلکاروں نے اجلاس میں شرکت کی ۔