رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ نے تحصیلدار بٹوت سریناتھ سمن اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پتنی ٹاپ اور بٹوت علاقوں کا دورہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے پتنی ٹاپ میں رنگ روڈ اور سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی مزید ترقی کیلئے اقدامات کرنے اور پتنی ٹاپ کو سیا حتی نقشے پر لانے کیلئے جائزہ لیا ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو سڑک کی مرمت کرنے اورفوری طور سے ٹریفک کے قابل بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے متعلقہ انتظامیہ کو بٹوت اور پتنی ٹاپ میں حفظان صحت کیلئے مختلف تکنیکوں کو بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔دریں اثناء ڈی سی نے سیاحتی مقام پر پولیتھین کے استعمال اور گندگی پھیلانے پر مکمل پابندی کی ہدایت دی۔انہوں نے بٹوت میں متعلقہ انتظامیہ کی طرف سے ضروری اشیاء اور دیگر انتظامات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ڈی سی نے عید الضحیٰ کی تقریبات کیلئے مناسب سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے اتحادی ادارے اور مسجد کمیٹیوں کے درمیان بہتر تعاون کو برقرار رکھنے افسران اور عوام پر زور دیا ۔انہوں نے صحت ،جنگلات اور ریونیو محکموں کے افسران کو بٹوت میں سال بھر آنے والے مہمانوں کو ہر سہولت فراہم کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ہدایت دی ۔آخر میں انہوں نے مقامی لوگوں کی طرف سے ابھارے گئے مسائل کے ازالہ کیلئے احکامات جاری کئے۔