بانڈی پورہ//ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شمالی کشمیر ادھے باسکر نے ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کرتے ہوئے امن وقانون کا جائزہ لیا جبکہ ضلع پولیس افسران اور جوانوں کے ساتھ ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد نے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی خاکہ پیش کیا اور منشیات ودیگر جرائم کے خلاف کارروائیوںکی فہرست بھی پیش کی۔ اس دوران ڈی آئی جی شمالی کشمیر نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پولیس افسران اور جوانوں کے پیشہ وارانہ رول کی سراہنا کی۔ انہوں نے پولیس افسروں اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے منشیات ودیگر جرائم کے خلاف کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔