سرنکوٹ //بلاک میڈیکل افسر سرنکوٹ ڈاکٹر پرویزخان نے محکمہ کے سات ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیاہے ۔بی ایم او کی قیادت میں ایک ٹیم نے سب سنٹر ملہان اور دیگر مراکز کادورہ کیا جہاں ملہان میں چار ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایاگیا۔اسی طرح سے پی ایچ سی شیندرہ میں ایک ملازم معطل تھی جس کو چارج شیٹ کیاگیاہے ۔ اپنے دورے کے دوران انہوںنے سب سنٹر کلائی کا معائنہ بھی کیا جہاں دو ملازمین غیر حاضر تھے ۔ان تمام غیر حاضر ملازمین کو چارج شیٹ کرکے ان کے خلاف اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیاگیاہے جبکہ انہیں بی ایم او دفتر سرنکوٹ اٹیچ کردیاگیاہے ۔بلاک میڈیکل افسر نے بتایاکہ لاپرواہ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوںنے ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ ڈیوٹی کے پابند رہیں ۔