منجاکوٹ//ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر منجاکوٹ میں ڈھائی سو کے وی کا بجلی ٹرانسفارمر نصب کیاگیاہے ۔یہ ٹرانسفارمر منجاکوٹ بازار میں لگاہے جس سے بجلی کا لوڈ کافی کم ہوجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز منجاکوٹ میں عوامی دربار کے دوران یہ اعلان کیاتھاکہ منجاکوٹ کیلئے ایک بڑا ٹرانسفارمر دیاجائے گا ۔اس اعلان پر فوری عمل کرتے ہوئے محکمہ نے بازار میںڈھائی سو کے وی کا ٹرانسفارمر دوسرے ہی دن نصب کردیا جس پر مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہیں امید ہے کہ ان کے دیگر جائز مطالبات بھی اسی طرح سے پورے ہوں گے ۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ وہ ڈپٹی کمشنر کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے وعدے پر عمل کرنے میں ایک دن کی تاخیر بھی نہیں کی ۔