پلوامہ//ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگو لنگر نے وسطی ضلع بڈگام اور پلوامہ کے درمیان واقع علاقہ پکھرپورہ کا افسران کے ہمراہ اتوار کو دورہ کیا اور یہاں لوگوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔اس دوران لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سے لوگوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں پلوامہ سے منسلک رکھا جائے۔ لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کی آمد پر انہیں والہانہ استقبال کیا جس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر علاقے میں ڈی سی کو دیکھ کرجشن منایا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے علاقہ میں ضروری سہولیات کا جائزہ لیا اور ان کے ہمراہ مختلف محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے موقع پر تمام محکموں کے افسران کو علاقے میں معقول سہولیات یقینی بنانے پر زور دیا ۔اس دوران ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے ضلع پلوامہ کے دور دراز گاؤں سے آئے کئی وفود سے کے مسائل سنے اورافسران کو ہدایت دی کہ وہ گاؤں گاؤں جاکر لوگوں کی بنیادی ضرورتوں کو دیکھ کر ان کا ازالہ کرنے کیلئے کارروائی عمل میں لائیں۔